سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے عوام کو سہولیات ملنے کے حوالے سے جائزہ لینے کیلئے سیدو شریف بازار اور مختلف علاقوں کااچانک دورہ کیا وہ عام شہری کی طرح بازاروں،گلیوں اور محلوں میں گئے انہوں نے صفائی،سینی ٹیشن اور دیگر سہولیات سمیت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیا وہ مختلف دکانوں،مارکیٹوں اور میڈیکل سٹورزمیں جاکر شہریوں کے مسائل بغور سنے انہوں نے لوگوں کے بعض مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ دیگر کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر پی ٹی آئی سینئر رہنماء فضل رحمان، سابق ضلعی کونسلر فضل ربی راجا اور دیگر بھی ہمراہ تھے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہاکہ حلقہ پی کے 5 سمیت سوات کے دوردراز شہروں کے ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے خود نگرانی کر رہا ہوں اور مختلف علاقوں کے دورے کرکے جائزہ لے رہا ہوں انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی تکالیف کا بھرپور احساس ہے کیونکہ وہ خود متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے لوگ انہیں اپنے دل و جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں انکی پوری کوشش ہے کہ عوام کی شبانہ روز خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑے انکے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ د ن رات کھلے ہیں۔
ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم کاسیدو شریف بازار، گلیوں اور مختلف علاقوں کااچانک دورہ،
