سوات(مارننگ پوسٹ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی وژن کے مطابق سرکل پورن کے علاقہ ماج پورن، نوے غاخے اور دواسروں میں زیر قیادت سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن زیران گل اور ایس ایچ او تھانہ چوگا عثمان منیر خان ملک سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کامیابی سے جاری ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز کی واضح وژن کے مطابق سرکل پورن کے علاقہ ماج پورن، نوے غاخے اور دواسروں میں، جن کی باونڈری ضلع بونیر اور سوات سے پیوست ہے میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور ملک سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کامیابی سے جاری ہے آج سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن زیراب گل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ چوگا اور دیگر نفری پولیس نے علاقہ نوے غاخے وغیرہ میں سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے لوگوں کو احساس تحفظ دلایا مزید دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن عثمان منیرخان ایس ایچ او نے علاقہ معززین کیساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ امن کی قدر ان لوگوں کو ہوتی ہے جنہوں نے بد امنی دیکھی ہوں پولیس عوام کے بغیر ادھورے ہے لہٰذا پولیس کیساتھ تعاون کرکے علاقے میں امن و امان کی صورت حال کو خراب ہونے سے بچائیں ایس ایچ او تھانہ مارتونگ چوگا عثمان منیر خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے منشیات فروشوں کے متعلق اطلاع دے کر آپ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا یاد رہے کہ جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں بی ڈی ایس کے جوانوں، ایلیٹ جوانوں اور حساس اداروں کے جوانوں نے بھی حصہ لیا تھا آپریشن کے دوران تمام مقامات چیک کئے گئے جبکہ ضلع بونیر نفری بھی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں حصہ لے رہی تھی، دونوں اضلاع کے پولیس جوان بمقام نوے غاخے ایک دوسرے کیساتھ مل گئی۔
سوات اور بونیر سے پیوست علاقے ماج پورن، نوے غاخے اور دواءسروں میں پولیس آپریشن جاری
