پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات کاسلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے صوبے کی ایک اعلیٰ شخصیت اور ایک اعلٰی انتظامی افسر کو طلب کرلیاہے۔جیو ٹیلی وژن کے مطابق مذکورہ شخصیات سے اس کیس میں ضروری پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ اس کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مالم جبہ سوات میں محکمہ جنگلات کا 275ایکڑرقبہ چیئرلفٹ کی تنصیب اور سکی ریزارٹ کے قیام کیلئے سیمسن نامی پرائیویٹ کمپنی کو دیا گیا جس میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ۔