اسلام آباد/لاہور(آئی این پی)حکومت نے قدرتی گیس کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی۔اوگرا نیمارچ کیلئے ایل پی جی گیس کی قیمت میں فی کلو9روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جا ری کردیا ہے۔ گھریلو سلنڈر 1428روپے کی بجائے1522روپے اور کمرشل سلنڈر 5493روپے کی بجائے5902روپے میں فروخت ہوگا۔جمعہ کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے مارچ کیلئے ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،ایل پی جی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا،11 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 95 روپے کا اضافہ کیا گیا ۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،گیارہ کلوگرام سلنڈر کی قیمت 1522 روپے مقرر کردی گئی،فروری کے لئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1427 روپے مقرر تھی ۔