سوات (مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات زمین خان نے فیس بک پر آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا جو ڈپٹی کمشنر سوات کے فیس بُک پیج پر لائیو براڈکاسٹ کیا گیااس موقع پرشہریوں نے اے ڈی سی سوات کو اپنے مسائل و مشکلات کے علاوہ شہری خدمات کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز و آراء سے آگاہ کیا زمین خان نے شہریوں کے مسائل پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو موقع پر ہدایات جاری کیں اس فیس بُک کھلی کچہری میں پورے سوات کے باشندوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر کا تعلق علاقے میں صحت و صفائی، نکاسی آب، تعلیم و صحت، سڑکوں کی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی سے تھا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کا فیس بک پر آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد
