(سوات)یونیورسٹی آف سوات ماسٹر کے سالانہ امتحانات ۔ 26 جنوری 2021 سے دوبارہ شروع ہونگے ۔نیا ڈیٹ شیٹ جاری

کنٹرولرامتحانات کے مطابق کوروناکے باعث معطل ہونے والے ماسٹرز امتحانات26 جنوری 2021 سے دوبارہ شروع ہونگے،ناظم امتحانات کے آفس سے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،دوبارہ تربیت شدہ شیڈول یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔حالیہ ماسٹر امتحانات کیلئے رول نمبر سلپس اور امتحانی مراکز پہلے والے برقرار جبکہ نیا ڈیٹ شیٹ ویب سائٹ پر بھی جاری

تفصیلات کے مطابق ایم اے،ایم ایس سی، ایل ایل بی، بی ایس ریگولراور پرائیوٹ امتحانات شامل
ہیں تمام طلبہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمدکرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ماسک اور رول نمبر سلپ کے بغیر طلبہ کوامتحانی ہال میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی،امتحانی ہال میں سماجی فاصلہ کے ساتھ ساتھ سینی ٹائزر کی موجودگی لازمی ہوگی۔

تمام ملحقہ کالجز میں بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔