سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات عزیز اللہ، گران خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کو شکست دینا مخالفین کے بس کی بات نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان، مرادسعید اور وزیراعلیٰ محمودخان کی قائدانہ صلاحیتوں پرفخرکرتے ہیں عوام نے تحریک انصاف پر توجہ مرکوز کررکھی ہے اور لوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ سے پی کے 4میں تحریک انصاف ناقابل تسخیر قوت بن گئی ہے انشاء اللہ ترقی اورخوشحالی کا یہ سفر جاری رہیگا، کسی کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل کوکارئی کے علاقہ کروٹا میں ایک شولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی اورپاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے بختیار ماما، سربالی خان، امین الرحمن، حیات علی، عمرباچا، نصیب، عمرشیر، منیب الرحمان، اور فضل واحد نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں اورخاندان سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمودخان اورگران خان پر مکمل اعتماد کااظہارکیا عزیز اللہ گران نے واضح کہا کہ برائے نام خدمت پر یقین رکھنے والوں کی سیاست دفن ہوچکاہے اور اب ان کا ایک بار پھر اقتدار میں آنا قصہ پارینہ بن گیاہے تحریک انصاف ہی ملک پر حکومت کرنے کا حق رکھتی ہے۔
کوکارئی میں مختلف پارٹیوں کے سیکڑوں افراد اورخاندان تحریک انصاف میں شامل
