مینگورہ: عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر ایوب خان اشاڑی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری خواجہ محمد خان نے ادا کئے۔ اس موقع پر ضلع سوات کے تحصیل صدور، جنرل سیکرٹریز اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کے متعلق ضیاء ناصر یوسفزئی ضلعی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات نے کہا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ویلیج کونسل کے سطح پر تمام نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات اپنے امیدوار کھڑے کرینگے۔ اس سلسلے میں ویلج کونسل کے ممبران کیلئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا طریقہ کار طے گیا۔ اس سلسلے میں امیدواران پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست فارم تحصیل آفس سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ پورے ضلع میں عوامی نیشنل پارٹی فعال اور متحرک ہے اور انشاء اللّٰہ ضلع سوات میں پارٹی کلین سویپ کریگی۔