سوات(مارننگ پوسٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز، ایس پی انوسٹی گیشن مزمل شاہ جدون اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان کا پولیس لائن شانگلہ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے پولیس لائن شانگلہ میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا بخوبی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز اور دیگر پولیس آفیسران نے پولیس لائن میں نئے کنسٹیبلان بارک کی افتتاح کیا۔افتتاح کے بعد انہوں نے ریجمنٹل شاپ، بارک کنسٹیبلان کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ کنٹرول روم دورے کے موقع پر انہوں نے نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال کی اور کمیونیکشن کے حوالے سے اپریٹران کو ضروری ہدایات جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے واضح طور پر کہا کہ پولیس جوانوں کی ویلفئر پر کسی قسم کی سمجھوتا نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے وردی گودام کو بھی چیک کیا اور پولیس کٹس کا بخوبی جائزہ لیا انہوں نے انچارج وردی گودام کو ہدایت جاری کر دی کہ تمام پولیس جوانوں کو یونیفارم اور دیگر کٹس جلد از جلد مہیا کیا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے جنرل گودام میں پڑے اشیاء کا بھی جائزہ لیا اور ان کو سختی سے ہدایت جاری کر د ی کہ تمام جوانوں کو سہولیاتی چیزیں ان کی تھانوں کو پہنچائیں۔