سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدرو چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفز ئی نے کہا ہے کہ ہمارا ہر لمحہ عوام کو بہتر مستقبل دینے کیلئے وقف ہے کھوکھلے نعروں کا دور گزرچکاہمارے عملی اقدامات کی گواہی خود عوام دیں گے تبدیلی کے ثمرات کو نچلی سطح پر پہنچانے کیلئے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنگ محلہ کے دورہ کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جبکہ عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے جا رہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت کا ہر منصوبہ عوام کی فلاح و بہبود کا آئینہ دار ہو گا اس موقع پرفضل حکیم خان یوسفزئی نے سوات کے مقامی معروف پشتو اداکارعثمان غنی کی عیادت کی جبکہ حکومت کیطرف سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔