سوات (مارننگ پوسٹ ) ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کامعاملہ، تاجروں کا گرینڈ جرگہ آج وزیراعلیٰ سے ملاقات کرے گا۔ ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع کے تاجروں کے صدور سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کی قیادت میں وزیراعلیٰ کے سامنے ٹیکسز اوردیگر مسائل اٹھائیں گے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ، پی ٹی سی ایل اورسوئی گیس بلوں، ٹی ایم ایز، واسا، کورئیر کمپنیز اوربرانڈڈ اشیا میں ٹیکسوں کی وصولی کا معاملہ اٹھایاجائے گا۔ یہ نمائندہ جرگہ وزیراعلیٰ محمود خان کوقیامِ امن کے لیے تاجروں کی قربانیوں سے آگاہ کرے گا۔ موجودہ وقت میں بلاجواز ٹیکسوں کی وصولی پر بھی وزیراعلیٰ سے بات چیت کی جائے گی۔