بونیر:عوامی ورکرز پارٹی بونیر کے زیر اہتمام پارٹی قائدین اور کارکنوں سمیت پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاریوں کیخلاف پریس کلب کے سامنے ایک پر امن مظاہرہ کیا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی اور قائدین کے رہائی کیلئے نعرے لگائے۔
ضلعی جنرل سیکرٹری میزواللہ خان ،ملکا خان،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محبوب خان ایڈوکیٹ ودیگرنے اس حوالے سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو غیر آئینی طور پر گرفتار کئے گئے ہیں اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سے آئینی حق نہ چھینا جائے اور فوری طور پر ان کو رہا کیا جائے۔
مقررین نے کہا کہ کچھ روز قبل جعلی ایف آئی آر کی گئی ہے اور عوامی ورکرز پارٹی کے صدر سمیت دیگر ساتھیوں کے جعلی گرفتاری کیخلاف ہم نکلے ہیں۔اور یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس قسم واقعات اور گرفتاریوں کا ہم مذمت کرتے ہیں اور گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں.بعد ازاں مظاہرین پر امن منتشر ہوگئے،۔