سوات( مارننگ پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب نے کہا ہے کہ اہلیان کوہستان کے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی گئی،جدید دور میں بھی عوام کوبنیادی حقوق سے محروم رکھ کر علاقہ کے عوام کو مشکلات کا شکار بنا دیا گیا ہے،خوبصورت وادیوں پر مشتمل علاقہ حکومتی عدم توجہ کے باعث دنیا کے نظروں سے اوجھل ہے،کالام روڈ کی تعمیر کو ہمیشہ الیکشن کارڈ کے طور پر استعمال کیا گیا ،اس بارے میں کوئی نہیں سوچتا کہ یہاں بھی انسان بستے ہیں اگر پی پی پی کو موقع ملا تو اہلیان کوہستان کے ساتھ ہونیوالے زیادتیوں کا ازالہ کریگی،ان خیالات انہوں نے گزشتہ روز مدین بشیگرام میں مختلف مقامات پر شمولیتی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا،اجتماعات سے پی پی پی اپر سوات کے قائدین سعد اللہ خان،ملک خورشید ،حسین احمد ،سید اکبر خان،ڈاکٹر امجد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت کی چشم پوشی کیوجہ سے علاقہ مسائل میں گھیر چکا ہے سیاحتی علاقہ ہونے کے باوجود یہاں پر کسی قسم کی ترقی نہیں ہوئی دوسری طرف پی پی پی نے ہمیشہ سوات کو ترقی دی ہے ،کوہستان کی مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے اہلیان کوہستان ائندہ الیکشن میں پی پی پی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گی۔