سوات (مارننگ پوسٹ) برفیلی وادی مالم جبہ میں انٹریشنل اسکی ٹورنامنٹ کا آغاز جس میں پاکستان کی علاوہ 9 ممالک کی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔حسن اور دلکش نظاروں سے مالا مال برفیلی وادی مالم جبہ میں تین روزہ انٹر نیشنل اسکی ٹورنامنٹ کا رنگارنگ میلہ سج گیا جس میں ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مرد وخواتین کھلاڑیوں نے خوب کرتب دیکھائے۔ انٹریشنل اسکی ٹورنامنٹ میں 9 ممالک جس میں افغانستان،برطانیہ،ترکی،کنیڈا،یوکرائن، ازربھائی جان اور یونان کے 36 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ پاکستان کے بھی 63 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ساٹسوی اوانٹرنیشنل اسکی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاک فضائیہ کی تعاون سے کیا گیا ہے ٹورنامنٹ میں سلالم جائنٹ سلالم کے مقابلے ہوں گے کھیلوں کے دوسرے روز خوشیم صاحبہ نے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی جا ئنٹ سلالم کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ پاکستانی اسکئیر خوشیم صاحبہ نے چوتھے چیف آف دی ائیر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی خواتین کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد تیسرے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں بھی سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ مالم جبہ کی سحر انگیز اسکی ریزورٹ پر انہوں نے اپنے پہلے دن کی بہترین فارم برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے لئے دوسرا طلائی تمغہ جیت لیا۔آزربائیجان کی علویرا زاکاراییوا نے چاندی کا تمغہ اور پاکستان کی عمامہ ولی نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔مردوں کی جانئنٹ سلالم کیٹیگری میں یوکرائن اسکئیرز مکمل طور پر چھائے رہے۔ نازاریٹے پیٹرک اور آئیوان کراوچک کے مابین ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوا تاہم نازاریٹے پیٹرک پہلی پوزیشن حاصل کر کے سونے کے تمغے کے حقدار ٹھرے۔ ان کے ہم وطن ایب ویٹالے نے اسی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا۔مایہ نازپاکستانی اسکئیرز میر نواز اور محمد عباس نے بھی بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیاتاہم وہ کوئی نمایاں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔
برفیلی وادی مالم جبہ میں 3 روزہ انٹریشنل اسکی ٹورنامنٹ کا آغاز
