(سوات )ریسکیو1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم دیا۔

ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق خوازہ خیلہ کرال کی رہائشی خاتون کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا، خاتون کے حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال منتقلی کے دوران گھر والوں کی اجازت اور موجودگی میں خاتون ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (عصمت بی بی) نے پیشہ وارانہ طریقے سے ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کرا دی۔

ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال میں لایا گیا۔ریسکیو خاتون اہلکار کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک اور صحتمند ہے۔

ریسکیو 1122 سروس صوبے بھر میں خواتین میڈیکل ٹیکنیشن بھی ہر قسم ایمرجنسیوں میں مرد اہلکاروں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دیں رہی ہے۔