سوات (مارننگ پوسٹ) ملک سعد فٹ بال اکیڈمی کے کوچ ایاز خان اور کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ گراسی فٹ بال سٹیڈیم سڑک کے کنارے واقع ہے۔ سڑک کی جانب حفاظتی جال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات حادثات رونما ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز سٹیڈیم سے فٹ بال سڑک پر گیا جس کی وجہ سے رکشہ الٹنے سے پندرہ سالہ نوجوان کی جان گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سٹیڈیم میں کروڑوں روپے کے کام کرنے کی دعویدار ہے۔ لہٰذا حکومت فوری طور پر اس سٹیڈیم میں حفاظتی جال لگا کر لوگوں کو حادثات سے بچائے۔
مینگورہ ، گراسی فٹ بال سٹیڈیم میں حفاظتی جال نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ بن گیا،آیاز خان
