سوات(مارننگ پوسٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری واجد علی خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میڈیکل سٹوروالوں کو مزید پریشنانی میں مبتلاء نہ کریں بلکہ خود ساختہ ڈرگ ایکٹ واپس لیا جائے ، ملاکنڈ ڈویژن اور خصوصاً سوات انتہائی پسماندہ علاقہ ہے ، تمام کاروبار تقریباً ختم ہوچکا ہے لہٰذا عوام اور خصوصاً میڈیکل سٹور والوں کی پریشانی ختم کردے اوریہ جو خودساختہ ڈرگ ایکٹ نافذ کیا گیا ہے واپس لیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن صوبائی قبائلی علاقہ یعنی پاٹا میں اسی طرح قانون نافذ نہیں کیا جاتا بلکہ یہ قوانین یہاں پر گورنر خیبرپختونخوا کی طرف سے لاگو کئے جاتے ہیں کیونکہ یہاں پر گنگا ہمیشہ الٹا بہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں میڈیکل سٹور ز مالکان کے ساتھ ساتھ غریب مزدور وں کے گھروں کا چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں ،صوبائی حکومت عام طبقے کے لوگوں کے ساتھ اس نانصافی کو تبدیلی کہتے ہیں، انہوں نے کہا مصیبت کے اس گھڑی میں میڈیکل سٹور والوں پر صوبائی حکومت کی طرف سے جو ایکٹ نافذ کیا گیا ہے ہم اس کے پرزور مذمت کرتے ہیں اوریہ فوری طور پر واپس لیا جائے ورنہ اخری حد تک جائیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔