سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں جواں سال شادی شدہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کرزندگی کا چراغ بجھادیا، مینگورہ پولیس کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے گمبت میرہ میں اٹھارہ سالہ نئی شادہ شدہ لڑکی مسماتہ ص دخترعبدالنصیر جوکہ اپنے سسرال سے ناراض ہوکر میکے آئی ہوئی تھی مبینہ طورپر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، پولیس نے جائے وقعہ کا جائز ہ لے کر میت کو لواحقین کے حوالہ کردیا۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔