سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے شورمیں راستے کے تنازع پردوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ اُو تھانہ چپریال طارق علی کے مطابق افسوسناک واقعہ تحصیل کے گاؤں شورشاہی میں پیش آیا، جہاں پرفریقین نے ایک دوسرے پر آزادنہ فائرنگ کردی۔ ایک فریق سے دو بھائی حسین احمد اور مولانا نواب علی جاں بحق اور تیسرابھائی احسان علی زخمی ہوگیا۔ مخالف فریق کے روشن علی اوراس کے بیٹوں احسان علی، باسط علی، سبحان علی اور ایک ملزم عثمان غنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ دوسرے فریق سے سبحان علی ولد روشن علی جاں بحق ہوگیا اور ملزمان رحمت علی، نواب علی، حسین احمد اور عبیداللہ، احسان اللہ پسرانِ رحمت علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ تمام ملزمان کو گرفتا رکرکے فریقین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔