آٹا ،چینی، گھی دالیں،چائے،مصالحہ جات ،نمک،ماچس اور صابن تک دستیاب نہیں ،عوام مایوس ہوکرگھروں کو لوٹنے لگے، بیشترمقامات پر سٹور کیپرز اور گاہکوں میں تکرار کے واقعات

ہم سامان کی ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن سپلائی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے سٹورز میں اشیاء خوردنی دستیاب نہیں ہیں، سٹورز انتظامیہ، اعلیٰ حکام نوٹس لے کر سامان فراہم کریں، شہری

الپوری:حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹور پیکیج کا اعلان کرنے کے بعد شانگلہ کے کئی علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیائے ضروریہ غائب ہوگئی، سٹورز میں آٹا ،چینی، گھی دالیں،چائے،مصالحہ جات ،نمک،،ماچس اور صابن تک دستیاب نہیں ،علاقے کے عوام سارا دن سٹورز کے چکر لگا اکرمایوس گھروں کو لوٹتے رہیں، بعض مقامات پر سٹور کیپر اور گاہکوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑوں کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

شانگلہ کے علاقے لیلونئی،الپوری،بیلے بابا ،کوٹکے،پورن،چکیسر ،شاہ پور کے مقامات پر یوٹیلیٹی سٹورز موجود ہیں۔علاقہ دور افتادہ اور پسماندہ ہونے کی وجہ سے غربت بہت زیادہ ہے ۔یوٹیلیٹی سٹور کے نیٹ ورک سے غائب ہے غریب عوام کیلئے وزیراعظم کا فوڈ پیکیج دال،چینی،گھی،آٹا کی نرخ میں پچیس فیصد تک کمی کی گئی ہے لیکن یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیاء خوردنی دستیاب نہیں ہیں

مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے عوام یوٹیلیٹی سٹور کے چکر لگانے پر مجبور ہیں بسا اوقات گاہک اور سٹورکیپر کے درمیان تلخ کلامی اورجھگڑے معمول بن گئے ہیں، سٹور کیپر کا کہنا ہے کہ ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن سپلائی نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سٹور میں اشیاء خوردنی دستیاب نہیں ہے۔

شانگلہ کے یوٹیلیٹی سٹورز برائے نام ہے عوام نے یوٹیلیٹی سٹورز کے اعلیٰ حکام،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ کے یوٹیلیٹی سٹوروں لیلونئی،الپور ی ودیگر کو اشیاء خوردنی کی سپلائی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔