سوات(مارننگ پوسٹ) سوات تحصیل مٹہ سخرہ نوخارہ کالاکوٹ میں فلائنگ کوچ الٹنے سے 10 افراد زخمی جبکہ ایک جاں بحق۔حادثہ بریک فیل ہونے کے وجہ سے آیا جس کے وجہ سےگھاڑی گہری کھائی میں گر گئی ۔ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دو خواتین کو مٹہ ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقیل کر دیاگیا۔ جبکہ بخت روان ولد سیفور سکنہ بارو پیندے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔