سوات(مارننگ پوسٹ) ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے فوری طور پرکمپلینٹ سیل قائم کیا گیا ہے جہاں پر عوام اپنی مسائل سے متعلق شکایت ٹیلی فون پر بھی درج کرا سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو کمپلینٹ سیل کی ذمہ داری سونپنے کی احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ ایک ذمہ دار افسر کا وہاں پر ڈیوٹی لگائی جائے جو عوامی شکایات کا صحیح طریقہ سے ریکارڈ رکھنے اور ان شکایات کو متعلقہ اداروں تک پہنچانے کا بندوست کرے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ تمام عوامی شکایت کا بروقت ازالہ کرنے کیلئے متعلقہ ذمہ داروں تک پہنچانے کا بروقت بندوبست کریں اور انکے موقف کو عوام تک پہنچانے کا کام کریں ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایت مندرجہ ذیل نمبر پر درج کرائیں اور کسی بھی سرکاری محکمے سے متعلق اپنی شکایات کو ضرور عوامی خدمت کے لئے مقررہ سرکاری انچارج کی نوٹس میں لائیں شکایات سیل کی فون نمبر 9240350 ہے۔