سوات(مارننگ پوسٹ) پولیو ایک موذی مرض ہے اس کا خاتمہ پولیو کے قطروں اور ویکسین سے ہی ممکن ہے عوام پولیو مہمات میں پولیو ورکرز اور ٹیموں کے ساتھ تعاؤن کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ سکے ان خیالات کا اظہار پولیو نیشنل سٹاف آفیسر ڈاکٹر انور جمال نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کے پروگرام ”دسوات رنگونہ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ یقینی طور پر ممکن ہے قومی سطح پر اس کے خلاف قطرہ پلاؤ کمپین چلتے ہیں اور اب 17 فروری سے پانچ روزہ کمپین پورے ملک میں شروع ہونے والا ہے جس میں عوام کی تعاؤن کی ضرورت ہوگی انہوں نے کہا کہ پولیو موذی مرض ہے اس کا شکار انسان زندگی بھر معذور ہوجاتا ہے لہٰذا والدین اپنے بچوں کو ضرور پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں یہ قطرے بچوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں دے سکتے اور اسی سے پولیو کا خاتمہ ممکن ہے 17 فروری سے شروع ہونے والے مہم میں ضلع سوات کے 4 لاکھ 62 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے باقاعدہ ٹیمز مقرر کئے گئے ہیں البتہ عوامی تعاؤن کی ضرورت ہر وقت اہمیت کی حامل رہتی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ قطروں سے محروم نہ رہ سکے۔
17 فروری پولیو مہم ، سوات کے 4 لاکھ 62 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے
