سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر میں گداگروں کیخلاف پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے 50 سے زائد خواتین گداگروں کو حراست میں لے کر ضلع بدر کردیا گیا۔ مینگورہ شہر اور اطراف کے علاقوں کے بازاروں، ورکشاپوں اور گلی کوچوں میں بھیک کی آڑ میں چوری چکاری اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی شکایات پر پولیس نے غیر مقامی خواتین گداگروں کیخلاف کریک ڈان کیا،ڈی ایس پی سٹی سرکل حبیب اللہ خان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں تھانہ مینگورہ، تھانہ بنڑ، تھانہ سیدوشریف اور تھانہ رحیم آباد کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پچاس سے زائد خواتین گداگروں کو حراست میں لے کرتھانوں میں منتقل کیا بعدازاں انہیں گاڑیوں میں بٹھا کر سوات بدر کردیا گیا، پولیس کے مطابق پولیس کا کریک ڈان مسلسل جاری رہے گا ۔