پشاور: وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کی اسمبلی آمد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
شوکت علی یوسف زئی نے قادر پٹیل کے اسمبلی میں دیے گئے ایک بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ قادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں غیر اخلاقی اور گھٹیا بات کی ، پیپلز پارٹی کو اُن کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ساتھ ہی پارٹی کارروائی کے ساتھ قادر پٹیل کی قومی اسمبلی آمد پر بھی پابندی بھی عائد کی جائے۔
شوکت علی یوسف زئی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو شاید پاکستان کی تاریخ سے ناواقف ہیں، انہیں یاد ہونا چاہیے کہ آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے کسی اور پارٹی نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی نے کیے تھے۔
شوکت علی یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ مراد سعید پاکستان تحریک انصاف کے ہیرو اور پاکستانی نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں، انہوں نے ہمیشہ کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کیا۔