ویب ڈیسک(اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد عمران خان نےخودکوگھرپرقرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم کو کچھ علامات محسوس ہوئی تھی ، جس پر انھوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا، تاہم عمران خان نے تمام سیاسی سرگرمیوں ترک کردی ہے۔

یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوائی تھی ، اور اپیل کی تھی کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیزپرمکمل عمل یقینی بنایا جائے۔