سوات:خپل کور فاونڈیشن کے لئے اعزاز،طالب علم عنائت اللہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منتخب ہوگئے۔ پی ایم ایس امتحان پاس کر نے بعد اب وہ سکیل 17 میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹ پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔عنایت اللہ کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے ہے ۔ عنایت اللہ نے خپل کور فاونڈیشن کے زیرسایہ تعلیمی ادارہ خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج سوات سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ جہاں وہ دوسری جماعت میں داخل ہوا اور میٹرک اور ایف ایس سی امتحانات اے ون گریڈ میں پاس کیا ۔عنایت اللہ طالب علمی میں ڈسٹرکٹ چائلڈ اسمبلی کا سپیکررہا۔ ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس کا چمپین اور ضلعی اور صوبائی نعت خوانی اور تقریری مقابلے جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اسی طرح 2007 میں برطانیہ میں منعقد ہونے والے اکیسویں بین القوامی سکاوٹس جمبوری میں پاکستان کے طرف سے نمائندگی کی۔2008 میں بوائزسکاوٹس مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے صدارتی گولڈ میڈل صدر پاکستان کے ہاتھوں حاصل کیا ۔2010 میں متحدہ عرب عمارات میں منعقد ہونے والے بین القوامی گلوبل وارمنگ کانفرنس میں شرکت کرکے سکاوٹس کے طرف سے نمائندگی کی۔ 2015 میں امریکہ میں عالمی یوگراڈ اکیڈمک ایکسچینج پروگرام میں ایک سال سکالرشپ کے زریعے شریک ہوئے۔
یاد رہے عنایت اللہ تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کیساتھ ساتھ ایک مقبول پشتوزبان کے گلوکار بھی ہے۔