سوات (مارننگ پوسٹ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کیلئےمنظور کردہ دو کروڑ روپے کے ادویات چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے ہسپتال انتظامیہ کے حوالہ کردئیے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم کی ڈیمانڈ اور کوششوں پر وزیراعلیٰ نے سیدو ہسپتال کیلئے ادویات کی منظوری دی تھی ہسپتال انتظامیہ کو حوالہ کی جانے والی ادویات میں باؤلےکتے کاٹنے کی ویکسین ، سیرنج اور دیگر ویکسین وغیرہ شامل ہے تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم کی ذاتی کوششوں کیوجہ سے وزیراعلیٰ کی طرف سے سنٹرل ہسپتال کیلئے جو ادویات کی منظوری دی گئی تھی وہ ادویات ایم پی اے فضل حکیم نے انتظامیہ کے حوالےکر دئیے ہیں اس حوالے سے ایم پی اے فضل حکیم نے بتایا کہ میں نے وزیراعلیٰ محمود خان کےنوٹس میں یہ بات لائی تھی کہ ہسپتال میں باؤلے کتے کاٹنے کے ویکسین ، سرنج اور دیگرادویات کی شدید کمی ہے جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے فوری احکامات جاری کر دئیے ہیں اور آج وزیراعلیٰ کے منظور کردہ پانچ کروڑ روپے میں سے دو کروڑوں روپے کے ادویات ہسپتالپہنچ چکے ہیں جس سے غریبوں کو علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہحکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے اور اس حوالےسے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے