لاہور (:کبڈی ورلڈ کپ 2020میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روائیتی حریف بھارت کو شکست دے دی جس کے ساتھ ہی پاکستان پہلی بار کبڈی کا چیمپین بن گیا ۔پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے کبڈی کے سب سے بڑے ٹاکرے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنی پوری جان لگا دی اور مقابلے کے دوران کبھی بھارت تو کبھی پاکستان برتری حاصل کرتا رہا تاہم سنسنی خیز مقابلے کے اختتام پر پاکستان نے 43پوائنٹس بنائے جبکہ بھارت نے 41پوائنٹس بنائے اس طرح کلوز مارجن سے پاکستان کبڈی کا چیمپین بن گیا ۔میچ جیتنے کے بعد قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میدان میں چکر لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔