سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ نرسنگ کا شعبہ نہایت مقدس اور خدمت خلق کا سرچشمہ ہے اور نرسز قوم کی عظیم بیٹیاں ہیں جن کی خدمات کا ہر سطح پر اعتراف ہوتا ہے جبکہ نرسنگ کالج کی خدمات سوات کیلئے بہت گراں قدر ہیں شاندار کارکردگی پر نرسنگ کالج کے اساتذہ اور متعلقہ سٹاف سمیت طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سوات نرسنگ کالج سیدو شریف میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نرسنگ کالج کی پرنسپل شاہینہ رحمت، رحمت علی، فریداللہ اور دیگر سٹاف سمیت کثیر تعداد میں طالبات موجود تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کو معیاری بنانے میں نرسز کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور سوات نرسنگ کالج کے بچیوں نے خیبرپختونخوا میں تیسری بار پہلا پوزیشن حاصل کرکے سوات کا نام ایک دفعہ پھر روشن کیا ہے جو کہ قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ نرسز صحت کے شعبہ میں اپنی خدمات مزید احسن طریقے سے پیش کریں اور ہر مریض کو اپنا مریض سمجھیں انہوں نے کہا کہ یہ ہونہار طالبات حصول تعلیم کے بعد اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں محنت اور لگن کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طالبات میں شیلڈز تقسیم کئے جبکہ سوات نرسنگ کالج کے سٹاف نے فضل حکیم خان کو اپنے درپیش مسائل سے اگاہ کیا چیئرمین ڈیڈیک نے ان کے مسائل کو غور سے سنتے ہوئے یقین دلایا کہ جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔