سوات (مارننگ پوسٹ) عوامی نیشنل پارٹی،پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم ن پر مشتمل سہ فریقی اتحاد نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے یونین کونسل گل کدہ کی تحصیل نشست کیلئے پرویز عالم پاپا کو اپناامیدوار نامزدکردیا،تینوں پارٹیوں نے موصو ف کیلئے مشترکہ مہم چلانے کا اعلان کردیا،کارکنوں کو بھی مہم چلانے کی ہدایت جاری کردی،اس حوالے سے گذشتہ روز سہ فریقی اتحاد کا مشترکہ اجلاس ہو اجس میں تینوں پارٹیوں کے قائدین اور کارکنوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر طویل بحث مباحثہ کے بعد تینوں پارٹیاں یونین کونسل گل کدہ سے تحصیل نشست کیلئے پرویز عام پاپا کے نام پرمتفق ہوگئیں جنہوں نے بعدازاں ان کے نام کا اعلان کردیا جبکہ انہیں لالٹین انتخابی نشان بھی جاری کردیا ،اجلاس میں اے این پی سے محمدایوب خان،شیرشاہ خان،رحمت علی خان،خواجہ خان ،اکرام خان،پیپلز پارٹی کے عرفان چٹان،اقبال حسین بالے ودیگر اور مسلم لیگ ن سے محمد علی شاہ پارٹی کارکنوں سمیت موجود تھے،اس موقع پرشرکاء نے عہد کیا کہ وہ یونین کونسل گل کدہ سے نامزدامیدوارپرویزعالم پاپا کیلئے انتخابی مہم چلائیں گے جبکہ اپنی متعلقہ پارٹیوں کے کارکنوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی اس سلسلے میں بھرپور کرداراداکریں،اس موقع پر پرویز عالم پاپا نے سہ فریقی اتحاد کے رہنماؤ ں کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ وہ ان کے اعتماد کو ہر حال میں بحال رکھیں گے اورکسی کو بھی مایوس نہیں کریں گے ۔
سوات مختلف سیاسی پارٹیوں نے پرویز عالم پاپا کیلئے مشترکہ مہم چلانے کا اعلان کردیا
