سوات   (مارننگ پوسٹ)  امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے سوات میں ”عوامی مارچ“کے بینرز اُتارنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سوات کی انتظامیہ ایک سیاسی پارٹی کے سرکاری ورکروں کا کردار ادا کررہی ہے۔ جماعت اسلامی کے بینرز اتارنا حکومت اور انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ 18 مہینوں میں نا اہل حکمرانوں کے چہروں سے نقاب اتر چکا ہے۔ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے یہ عوام کے غیظ و غضب کو مزید دعوت دے رہے ہیں۔