سوات(نامہ نگار) پشتون تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ، مظاہر ہ جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے راوانہ ہوکر سوات پریس کلب پہنچ گئے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ادریس عرف باچہ ،ملک ریاض،فواد یوسفزئی ، احمد شاہ یوسفزئی اور بونیر سے تعلق رکھنے محمد عالم نے کہا ارمان لونی کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ارمان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ پشتون قوم پر ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے ، دوسری قوموں کی طرح پشتون بھی پاکستان کا حصہ ہے ان کو پاکستان ہونے کا حق دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ آئے روز پشتونوں کی قتل عام جاری ہے ذمہ دار ادارے نوٹس لیں اور پشتونوں کو تحفظ فراہم کریں ، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ارمان کے قتل ہونے پر سوموٹو ایکشن لیکر قاتلوں کو قانون کے کٹہری لایا جائے ، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کی گئی تو احتجاج مزید وسیع کریں گے ۔