سوات(مارننگ پوسٹ) نجمہ خان کا تبادلہ منسوخ کیاجائیں، موصوفہ نے شانگلہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے گراں قدر اقدامات شروع کئے ہیں، علاقہ عمائدین، تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نجمہ خان کے تبادلے پرشانگلہ کے عوام، مختلف سکولوں کے استانیوں اور ہیڈمیڈٹریس نے مطالبہ کیاہے کہ نجمہ خان نے ضلع شانگلہ کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کی فروغ کے لئے گراں قدر اور انقلابی کام شروع کئے ہیں۔ انہوں نے بذات خود محکمہ تعلیم سے متعلق شکایات کا ازلہ کیا اور تما م گرلز سکولوں میں اساتذہ کے لئے آسانیاں پیدا کی، مسائل کو احسن طریقے سے حل کیں۔اس طرح وہ باقاعدگی سے اپنی فرائض سرانجام دیتی رہی اور انہوں سکولوں کو درپیش مسائل کو بطریقہ احسن حل کئے ان کے علاقے میں ایک عزت اور وقار بن گیاہے۔ محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کے علاوہ عام لوگوں کے ساتھ ان کا رویہ انتہائی اچھارہا۔ اہل علاقہ نے اس سلسلے میں وزیراعلی خیبر پختون خوا، مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش، سیکٹری محکمہ تعلیم اور کمشنر ملاکنڈسے خصوصی اپیل کی ہے کہ نجمہ خان کی تبادلے کو منسوخ کرکے ان کو دوبارہ شانگلہ میں تعینات کیاجائیں۔