سوات(مارننگ پوسٹ)ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے اپرسوات پولیس ا سسٹنس لائنز سروس برانچ 3کا افتتاح کردیا،اس موقع پر سابقہ ضلعی اپوزیشن لیڈر احمد خان، سابق تحصیل ناظم عبد اللہ خان ودیگر آفیسر ز بھی موجود تھے ڈی پی او سید اشفاق انور نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کو سہولت اُن کی دہلیز پر دینا پولیس اپنے لئے اعزازسمجھتی ہے اور پولیس پوری ایمانداری کے ساتھ عوام کے خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ مٹہ سے منسلک علاقہ کے عوام کے لئے چوکی شکردرہ میں پولیس ا سسٹنس لائنز سروس برانچ 3کا افتتاح کردیاجس کے قیام سے یہاں کے عوام کو مینگورہ جانا نہیں پڑے گا ہم اس سنٹر کو مزید فعال بنانے کے لئے مزید اقدامات کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کلیئرنس فارم بھی تمام تھانوں میں تقسیم کیا گیا ہے یہ فارم اب اپنے مقامی تھانے سے میسر ہوگی، مقامی تھانے سے ویریفیکیشن کرنے کے بعد مذکورہ فارم پال سنٹر میں جمع کرنے کے بعد پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ فارم کے لئے دور دراز علاقوں سے لوگ پال سنٹر رحیم آباد آتے تھے وہاں سے فارم لینے کے بعد مختلف مرحلوں کے بعد دوبارہ پال سنٹر جانا پڑتا تھا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو سہولت پہنچانے کے لئے کلیئرنس فارم سوات کے تمام پولیس سٹیشنز میں بھجوائے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ پولیس کے جتنے بھی سروسز ہے ان کو عوام کی دہلیز پر مہیا کیا جائے اس موقع پر علاقے کے معززین، تاجران برادری، میڈیا کے نمائندوں نے ڈی پی اُو سوات کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ اداکرتے ہوئے ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔