سوات(مارننگ پوسٹ ) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ملاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع میں الیکشن منعقد ہوگی، انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہے، تمام پولینگ اسٹیشن کو انتخابی میٹریل کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے، ان خیالا ت کا اظہار الیکشن کمشنر سوات نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں کہا کہ ضلع بھر میں 993 پولینگ سٹیشن قائم کردی ہے جس میں 243 مردوں کیلئے،جبکہ خواتین کے لئے 229 اور 551 مشترکہ پولینگ سٹیشن شامل ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 334 پولینگ سٹیشن حساس قرار دئے گئے اس میں 181 انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں جس میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نسب کردئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام پولینگ سٹیشن کی حفاظت کے لئے پولیس تعینات کردئے گئے ہیں، نارمل پولینگ سٹیشن پر چھ جبکہ حساس پر 9 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،الیکشن کمشنر ندیم خان نے کہا کہ پولینگ کے دوران بدظمی اور بدامنی برداشت نہیں کی جائیگی اور ضرورت کے وقت پاک آرمی کو بھی طلب کیا جاسکے گا، قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔
سوات ضلع بھر میں انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل،پولینگ سٹیشن پر پولیس تعینات
