وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں "خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل "کے نام سے کمپلینٹ سیل کا قیام، وزیراعلیٰ نے ” خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل ” کا باضابطہ افتتاح کردیا۔” خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل ” کے لینڈ لائن نمبر1800 پر براہ راست عوام کی شکایات حل کی جائیں گی ،
وزیراعلیٰ نے شکایات سیل میں براہ راست عوامی مسائل سن کر کمپلینٹ سیل کا باقاعدہ افتتاح کیا ،عوام اب شکایات کیلئے ” خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل "نمبر1800 پر کال کر سکتے ہیں ، شکایات سیل میں خیبرپختونخوا کے بندوبستی اضلاع کیلئے تین کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ
” خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل ” میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلئے علیحدہ دو کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں، شکایات سیل میں وزیراعلیٰ نے عوام کی شکایات ٹیلیفون کے ذریعے سنے اور موقع پراُن کے حل کیلئے احکامات جاری کئے
شکایات سیل میں پہلے دن 22 شکایات کیلئے عوام نے وزیراعلیٰ سے رابطہ کیا ۔
پشاور: وزیراعلیٰ نے ایک شکایت کے حل کیلئے فوری ہدایات جاری کیں جبکہ باقی شکایات کے حل پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت
"خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل "قائم،لوگ 1800 پر کال کرکے براہ راست اپنی شکایات حل کر سکیں گے
