سوات(مارننگ پوسٹ) کاروان سماجی تنظیم کے نمائندوں کا سوات پریس کلب کے نمائندگان کو امریکی عوام کی مدد اور ریاست ہاےٗ متحدہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID سمال گرانٹس اینڈ امبیسڈر فنڈپروگرام) کے تحت فراہم کردہ فنڈ برائے ” یونین کونسل بیدرہ میں قدرتی افات سے مقامی سطح پر نمٹنے کیلئے مقامی لوگوں اور متعلقہ اداروں کا استعدا د کار بڑھانے کیلئے تربیتی اور فر اہمی اوزار کے پراجیکٹ ” کے بارے میں میڈیا وزٹ اور پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ کاروان نے آخباری نمائندگان کو بیدرہ کے عوام اور تحصیل انتظامیہ سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا۔مقامی لوگوں اور انتظامیہ نے منصوبے کو عوامی فلاحی منصوبہ قرار دیا۔ کاروان کے نمائندگان نے منصوبہ کے حوالے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت ویلج کونسل بیدرہ ، سمبٹ اور نائبر ہوڈ کونسل سمبٹ بودیگرام میں عوام کو فراہمی تربیت کے تحت ہر ویلج کونسل کے پچیس مرد اور پچیس خواتین کو بالترتیب پانچ اور تین روزہ تربیت دی گئی۔ ان ویلج کونسل کے تربیت یافتہ افراد میں سے ویلج کونسل ڈزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی برائے مرد ، خواتین بنائی گئی۔ ان کمیٹیوں کو اور تحصیل انتظامیہ کو قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اوزار بھی فراہم کی گئی جو کہ محکمہ سول ڈیفینس سوات کے مشاورت سے منتخب کئے گئے تھے۔ اسی طرح سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے پچہتر(75) اساتذہ اور استانیوں کو تین روزہ تر بیت دے دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ یونین کونسل بیدرہ کے تما سرکاری اور نجی سکولوں کو ابتدائی طبی امداد کے صندوقچے دئے گئے ہیں۔ متعلقہ ویلج کونسل اور سکولوں کیلئے قدرتی آفات سے نمٹنے کا پلان بھی بنایا گیا ہے۔ کاروان کے نمائندوں نے واضح کیا کہ یہ سب کچھ عوامی حمایت اور حکومت خاص کر ضلعی اور تحصیل انتطامیہ بشمول سیکورٹی اداروں کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھا۔