سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو بھولے نہیں اور نہ ہی کبھی بھولیں گے ہمیں ان کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج وطن عزیز میں امن و سکون ہے ان کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں وہ یوم شہداء کے موقع پر ایف سی کیمپ کانجو میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے تقریب میں اے ڈی او ایف سی اکرام اللہ اور اے ڈی او ایف سی دانیال احمد جاوید کے علاوہ دیگر افسران، ایف سی کے اہلکاروں اور شہدا کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی

فضل حکیم خان نے صوبائی حکومت کا عزم دہرایا ہے کہ ایف سی، پولیس اور افواج پاکستان کے شہداء کے لواحقین اور بچوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا انہوں نے کہا کہ ایف سی، پولیس، پاک فوج اور عام لوگوں کی لازوال قربانیوں کے طفیل ملک میں پائیدار امن قائم ہوا ہے زندہ اور غیور لوگ اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان شہداء نے جرات اور دلیر ی کی لازوال مثالیں قائم کی ہیں ہماری تمام فورسز کے آفیسرز اور اہلکاروں نے اپنی جان کی پروا نہ رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خاطر جام شہادت نوش کیا ہے انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہو یا امن و امان کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ ہو یا سماج دشمن عناصر سے مقابلہ ہر محاذ پر پولیس فورس کے بہادر جوان اپنی ذمہ داریوں سے احسن طور پر عہدہ براء ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کرتے آئے ہیں یوم شہداء منانے کا مقصد قوم کے ان بہادر سپوتوں کی شجاعت کو سلام پیش کرنا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجتی کا اظہار کرنا ہے ان تقاریب میں شہداء کی ارواح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور محکمہ پولیس سمیت تمام سیکورٹی فورسز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے یوم شہداء پر اس عزم کا اظہار کیا جاتا ہے کہ یہ صرف پولیس اور ایف سی فورس کے نہیں بلکہ پوری قوم کے ہیرو ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی او ایف سی اکرام اللہ اور دانیال احمد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہداء منانے کا مقصد ایف سی آفیسرز اور جوانوں کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے شہید کبھی مرتے نہیں بلکہ وہ ہم سے عارضی جدا ہوتے ہیں شہید اہلکاروں کی قربانیوں نے پوری فورس کے حوصلوں کو بلند کیا ہے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ایف سی سربراہان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف سی فورس عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔