سوات:خواتین کی جانب سے تیار کردہ مقامی مصنوعات کی نمائش کے لئے منعقدہ سہ روزہ میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ نمائش میں سوات اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والی خواتین ہنرمندوں کے ہاتھوں اور مشین سے بنی مختلف مصنوعات عوامی توجہ اور فروخت کے لئے رکھی گئی تھیں۔ مقامی افراد خصوصاً خواتین اور فی میل نے نمائش کا رُخ کیا۔ مقامی طور پر مختلف مصنوعات کی تیاری کو سراہا اور خریداری بھی کی۔ نمائش میں شریک خاتون ہنرمند کا کہنا تھا کہ مصنوعات کی تیاری گھریلو خواتین کی معاونت سے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی ادارے ”لاسونہ“ کی معاونت اور ٹریننگ سے انہوں نے ضلع شانگلہ میں اپنے لئے کاروبار کا آغاز کیا ہے۔
#MORNINGPOST