سوات(مارننگ پوسٹ) سول ہسپتال بریکوٹ ، سوات میں پوسٹ مارٹم روم کا افتتاح کردیا گیا ، پوسٹ مارٹم روم کے افتتاح پر ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل تحصیل بریکوٹ سے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مینگورہ بھجوائی جاتی تھی۔

تاہم اب غالیگے اور شموزئی پولیس اسٹیشن یہاں سے پوسٹ مارٹم کی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم روم کے لئے اسٹاف جلد مقرر کیا جائیگا۔ وزیر ہاوسنگ کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر بھی بہت جلد کام کا آغاز کردیا جائیگا جس پر تقریبا انیس کروڑ روپے کی لاگت ائیگی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت بدلی ہے، اور اب عوام کو صحت کی سہولیات کے حصول میں کوئی دقّت پیش نہیں آتی۔