سوات(مارننگ پوسٹ) موسم کی تبدیلی کے باوجود مینگورہ کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا سلسلہ جاری، سوئی گیس کے حکام لمبی تھا ن کر سوگئے، نوبجے کے بعد سوئی گیس کا عوام کے ساتھ کیا تعلق سوئی گیس انچارج میرویس کا عجیب منطق، تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے پوش علاقے شاہدرہ وتکے میں گذشتہ کئی مہینوں سے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا مسلہ بدستور جاری، صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک اور شام چھ بجے سے رات نو بجے تک لوگیس پریشر کا سلسلہ بدستور جاری رات نوبجے سے گیس مکمل غائب مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ متعدد مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایاکہ شاہدرہ وتکے میں سوئی گیس کے محکمے نے ایک ماہ قبل پائپ تبدیل کردئے ہیں مگر اس کے باجود گیس کا مسلہ حل نہ ہوسکا، اس سلسلے میں جب سوئی گیس انچارج میرویس خان سے رابطہ کیاگیا توپہلے موصوف کو معلوم ہی نہیں تھا بعد میں بتایاکہ رات نوبجے کے بعد لوگ کیس کا کیاکرتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے اعلی حکام سے گیس فراہمی کا مطالبہ کیا، لوگوں نے دہمکی دی ہے اگر گیس لوڈشیڈنگ اور لوپریشر کا مسلہ حل نہیں کیاگیا تو احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئینگے۔