سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں یتیم بچوں کا ادارہ الفرقان فاؤنڈ یشن کے بانی حاجی جہانزیب کے تعاون سے سمبٹ کے یتیم نوجوان کے لئے ویلڈنگ کی دکان قائم کردی گئی جس کا باقاعدہ افتتاح سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، ڈی ایس پی بادشاہ حضرت،ڈی ایس پی حبیب اللہ،سابق تحصیل کونسلرشاہدعلی اورسینئر صحافی سیدشہاب الدین نے کیا،اس موقع پر حاجی جہانزیب نے کہاکہ خوازہ خیلہ کے رہائشی یتیم اور بے سہارا بچے بلال کا ہنر سیکھنے کے بعد گھر کا چولہا چلانے کے لئے اس کے لئے تحصیل مٹہ کے علاقے سمبٹ میں دکان قائم کردی گئی ہے سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہاکہ یتیم اور بے سہارا لوگوں کو سہارا دینا سب سے بڑی نیکی ہے اور اس ضمن میں حاجی جہانزیب کی کاؤشیں قابل ستائش ہے انہوں نے کہاکہ ہم سب کی ذمے داری بنتی ہے کہ یتیم اور بے سہارالوگوں کا سہارا بنے تاکہ وہ بھی معاشرے میں اچھے شہری بن کراپنے گھر کے چولہے چلائے
سوات علاقہ سمبٹ میں بے سہارا یتیم نوجوان کے لئے ویلڈنگ کی دکان قائم
