سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں تیسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو بھی ضلع کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ، کل ہفتہ اور اتوار کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
سوات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان،محمکہ موسمیات
