سوات(مارننگ پوسٹ) مختلف حادثات میں ایک جاں بحق دوزخمی تفصیلات کے مطابق سوات تحصیل مٹہ کے علاقے باغ ڈھیرئی میں تیز رفتار موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل سوار امجد سکنہ میادم جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی کریم سکنہ میاں دم زخمی ہوا جن کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا پولیس نے موٹرکار ڈارئیور محمد عمر سکنہ مینگورہ کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا دوسرے واقعے میں بریکوٹ کے علاقے ناٹ میرہ میں پچاس سالہ شخص ارزومند گھر کی دیوار گرنے سے زخمی ہوا جن کو علاج کے لئے بریکوٹ اسپتال منتقل کردیا۔