سوات(مارننگ پوسٹ) کانجو ٹاؤن شپ ریزیڈنٹ سوسائٹی کے صدر امجد خان کمال زئی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکارنے کانجوٹاؤن شپ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی بلکہ الٹا ہی مسائل میں اضافہ ہوگیا ، کانجو ٹاؤن شپ مستقل پی ڈی سے محروم ہیں ، ٹی ایم او کو اختیارات دیئے گئے ہیں اسلئے اہلیان اپنے مسائل کے حل کے لئے بار بار دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں لیکن ان کو ان کے مسائل کے حل کے لئے کوئی ذمہ دار نہیں مل رہا ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مخلوط حکومت اور سوات کے ممبران اسمبلی نے بھی کانجو ٹاؤن شپ کو تعمیر و ترقی کے لحاظ سے کوئی کام نہیں ، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی ڈی اے دفتر میں اندھیر نگری چوپٹ کا راج قائم ہے ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایک انجینئر ہوتا ہے جو ٹاؤن سے مسائل سے بخوبی اگاہ ہوتا ہے لیکن عرصہ دراز اہلیان کانجو ٹاؤن شپ پراجیکٹ ڈائریکٹر سے محروم ہیں ، منظور شدہ لیڈی پارک کے پردے اور چار دیواری کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ، مقبرے کے لئے اراضی کا رقبہ تاحال مختص نہیں کیا گیا اور نہ ہی مقبرے تک سڑک کی تعمیر کا وعدہ پورا کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل منظور شدہ ہیوی ٹرانسفارمر بھی فراہم نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے گرمی کے موسم میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث ایک بار پرھ پانی کی شدید قلت کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے اسلئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت اور متعلقہ اعلیٰ حکام کانجو ٹاؤ ن شپ کی تعمیر و ترقی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں اور ایس ایس ڈی اے کو ایک مستقل پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کریں تاکہ کانجو ٹاؤن شپ کی محرمیوں کا ازالہ ہوسکے ۔