سوات(مارننگ پوسٹ)سینئر پبلک پراسیکیوٹر سوات نثار عالم خان کی زیر صدارت قانونی مشاورتی اجلاس منعقد ہو ا جس میں افتخار خان پی پی، مختیار آحمد پی پی، فواد آحمد اے پی پی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر دفعہ 182ض ف کے نسبت پولیس کے اختیارات اور عدالت میں 182 ض ف کے نسبت کاروائی پر تفصیلی بحث ہوئی۔ مذکورہ دفعہ کے موئثراطلاق کے ذریعہ جھوٹے ایف آئی آر اور رپورٹس کی احسن طریقے سے تدارک ہوسکتی ہے۔ پولیس اس دفعہ سے فائدہ اُٹھائیں تاکہ پولیس اور عدالت کے وقت کا ضیاع نہ ہو اور حکومتی وسائل بھی بلا وجہ خرچ نہ ہو۔
سوات ،جھوٹے ایف آئی آر اور رپورٹس کی احسن طریقے سے تدارک پر مشاورتی اجلاس
