سوات(مارننگ پوسٹ) مختلف حادثات میں گیارہ افراد زخمی سیدوشریف کے نواحی علاقے شاہین آباد میں سلیم خان نامی شخص کے گھرمیں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکہ جس میں آٹھ افراد زخمی ہوئے، صبح کو خاتون خانہ نے ماچس کی تیلی جلا دی جس کی وجہ سے جمع شدہ گیس سے دھماکہ ہوا دھماکے کے باعث تین کمروں کے دیواری اور کھڑکیاں گرگئی جس میں سلیم خان، فرحت بی بی، عشرت بی بی ، ندیم تین بچے جن میں اویس، زاہد اور منھال بی بی شامل ہے زخمی ہوئے زخمیوں کو علاقے کے لوگوں اور ریسکیوکے اہلکاروں نے ملبے سے نکال لیاجن کوفوری طورپر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا۔ زخمیوں میں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی جن کو بعدمیں پشاور اسپتال منتقل کردیاگیا، دوسرے حادثہ کبل کے علاقے علاگرامہ میں پیش آیاجس کے مطابق سوزوکی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں خیال محمد، محمد فاروق اور محمد علی گرامہ کے رہائشی زخمی ہوئے جن کو کبل اسپتال منتقل کردیاگیا۔
سیدوشریف کے علاقے شاہین آباد میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکہ۔8افراد زخمی
