سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے محلہ فتح خانخیل میں معمولی تکرار پر نویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ مینگورہ محمدانورکے مطابق محلہ فتح خانخیل میں نویں جماعت کا طالب علم پندرہ سالہ جنید خان ولد ریاض اپنے حجرہ میں موجود تھا کہ ملزم عباس ولد لیاقت حسین ساکن شاہدآبادمینگورہ نے اس پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ وجہ قتل ایک دن قبل دونوں کی آپس میں لڑائی بتائی جاتی ہے، تاہم مینگورہ پولیس نے پانچ گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ وجہ عناد کریم بورڈ ٹورنامنٹ میں تلخ کلامی کے باعث یہ واقعہ پیش آنے کی اطلاع ہیں
مینگورہ،15 سالہ نوجوان اپنے حجرے میں قتل
