سوات (مارننگ پوسٹ)ڈی پی او سوات قاسم علی خان،ایس پی اپر سوات بخت زادہ خان کے خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ حبیب اللہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ او عمر رحیم خان تھا نہ خورشید خان خوازہ خیلہ ودیگر پولیس نفری نے،دوران سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کاروائی کرتے ہوئے پیاء کے مقام پر قمار بازی کی محفل اُلٹ لی،قمار بازی کرنے والے 5ملزمان کو گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے6عددجنگجومرغیاں اورانکے داؤپرلگائے ہوئے21050روپے پاکستانی اور1025 سعودی ریال برامد کرکے برخلاف ملزمان مقدمہ علت نمبر170 مورخہ 8.3.2020جرم 5GOتھانہ خورشید خان درج کرکے رجسٹر کیاگیا،جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔جبکہ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او رحیم اباد اقبال نسیم اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئی منشیات فروش اختر علی ولد فضل کریم ساکن اوڈیگرام سے 1040گرام اور فرمان گل ولد بونیر گل ساکن گوگدرہ کے قبضہ سے1020گرام چرس برامد کرکے جس کے خلاف جرم9DKPCNSAتھانہ رحیم اباد درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔